Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Hafeez Hoshiarpuri's Photo'

حفیظ ہوشیارپوری

1912 - 1973

اپنی غزل ’ محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے‘ کے لئے مشہور جسے کئی گلوکاروں نے آواز دی ہے

اپنی غزل ’ محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے‘ کے لئے مشہور جسے کئی گلوکاروں نے آواز دی ہے

حفیظ ہوشیارپوری کا تعارف

تخلص : 'حفیظ'

اصلی نام : شیخ عبدل حفیظ سلیم

پیدائش : 05 Jan 1912 | ہوشیار پور, پنجاب

وفات : 10 Jan 1973 | کراچی, سندھ

رشتہ داروں : ناصر کاظمی (شاگرد)

اب یہی میرے مشاغل رہ گئے

سوچنا اور جانب در دیکھنا

نام شیخ عبدالحفیظ سلیم اور تخلص حفیظ تھا۔۵؍جنوری۱۹۱۲ء کو دیوان پور، ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے۔ وطن ہوشیار پور تھا۔ ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول ہوشیار پور میں حاصل کی۔ ۱۹۲۸ء میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج، لاہور سے بی اے اور ۱۹۳۶ء میں ایم اے فلسفہ کی ڈگری لی۔ آل انڈیا ریڈیو کے لاہور اوربمبئی اسٹیشنوں پر ذمے دار عہدوں پر فائز رہے۔ تقسیم ہند کے بعد ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل، ریڈیو پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ راحل ہوشیار پوری سے تلمذ حاصل تھا۔ تاریخ گوئی میں حفیظ کو ایک منفرد مقام حاصل تھا۔ ا س سلسلے میں ان کا نام ناسخ کے ساتھ لیا جاسکتا ہے۔ حفیظ ہوشیارپوری نے تمام اصناف سخن میں طبع آزمائی کی۔ ۱۰؍جنوری ۱۹۷۳ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ مجموعۂ کلام ’’مقام غزل‘‘ ان کے انتقال کے بعد شائع ہوا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:29

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے