تخلص : 'نجمیؔ'
اصلی نام : محمّد حسن
پیدائش : 01 Nov 1913 | سکندرپور, اتر پردیش
وفات : 19 Nov 1989
ہم کو اس کی کیا خبر گلشن کا گلشن جل گیا
ہم تو اپنا صرف اپنا آشیاں دیکھا کیے
حسن نجمی وطن پرستی اور حب الوطنی کے جذبات سے مملو شاعری کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ترقی پسند فکر کے ساتھ شاعری کی۔ انقلاب اور احتجاج کا ایک پرزور بیانیہ ان کی شاعری اور افسانوں میں نظر آتا ہے۔
حسن نجمی کی پیدائش یکم نومبر 1913 کو سکندر پور بلیا میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گورکھپور میں حاصل کی۔ بنگال ناگپور ریلوے میں ملازم رہے۔ 1938 میں ان کا تبادلہ کھڑکپور ہوگیا۔ یہاں سے سبکدوش ہونے کے بعد دلی میں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ حسن نجمی کے دو شعری مجموعے ’کسک‘ اور ’شب چراغ‘ کے نام سے شائع ہوئے۔ ’موم کی عورت‘ اور ’پھول کھلے ویرانے میں‘ کے نام سے افسانوی مجموعے شائع ہوئے۔ 19 نومبر 1989 کو انتقال ہوا۔