آپ ہی پر نہیں دیوانہ پن اپنا موقوف
اور بھی چند پری زاد ہیں اچھے اچھے
مہرؔ۔مرزا حاتم علی بیگ نام اور مہرؔ تخلص ہے 1814 کی قیامت کے وقت وفاداری سرکار کے صلہ میں خلعت اور دوگاؤں جاگیر میں ملے ۔جن کی آمدنی سے بقیہ عمر عیش سے گزاری اس سے پہلے ہائی کورٹ میں وکیل تھے ۔چودھ برس کی عمر سے شعر کہنے شروع کئے نہایت پر گو شاعر تھے ۔تاریخ کہنے کا خاص ملکہ تھا۔کلام سلامت اور روانی ہے ۔زبان پر پوری قدرت حاصل ہے آگرہ میں آنریری مجسٹریٹ تھے 1879 میں انتقال ہوا۔
دیوان مہر۔ پیرایہ عروض ایاغ فرنگستان مثنوی داغ فگار ۔داغ دل مہر۔ مثنوی شعاع مہر تصانیف ہیں۔