Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Inaam azmi's Photo'

انعام عازمی

1997 | قطر

انعام عازمی کے اشعار

مجھے پتہ ہے محبت میں کیا گزرتی ہے

سو تجھ سے عشق نہیں تجھ سے دوستی کروں گا

اس نے اس طرح سے بدلہ ہے رویہ اپنا

پوچھنا پڑتا ہے ہر وقت تمہیں ہو نا دوست

اندھیرے اس لیے رہتے ہیں ساتھ ساتھ مرے

یہ جانتے ہیں میں اک روز روشنی کروں گا

لوگ جیسے بھی ہوں پیروں کے تلے رکھتے ہیں

اتنا آساں نہیں ہوتا ہے زمین ہونا دوست

اب اس سے کہنا کہ اگلے حصے میں آنے والا ہے موڑ ایسا

جہاں کسی کا میں حل بنوں گا کوئی مرا مسئلہ بنے گا

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے