Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Izhar Asar's Photo'

اظہار اثر

1929 | دلی, انڈیا

معروف شاعر اور ناول نگار، اردو میں سائنسی فکشن لکھنے کے لئے مشہور

معروف شاعر اور ناول نگار، اردو میں سائنسی فکشن لکھنے کے لئے مشہور

اظہار اثر کا تعارف

تخلص : 'اثرؔ'

اصلی نام : اظہارالحسن

پیدائش : 01 Jun 1929 | بجنور, اتر پردیش

ایک ہی شے تھی بہ انداز دگر مانگی تھی

میں نے بینائی نہیں تجھ سے نظر مانگی تھی

اظہار اثر پہلے ایسے ادیب ہیں جنہوں نے اردو میں تسلسل کے ساتھ سائنسی فکشن لکھاہے۔ ’آدھی زندگی‘ ’مشینوں کی بغاوت‘ اور ’بیس ہزار سال بعد‘ جیسے سائنسی ناول لکھ کر انہوں نے اردو میں سائنسی فکشن کی روایت کو مضبوط کیا۔ ان کی شاعری بھی ان کے خیال اور فکر کی اسی جہت کو نمایاں کرتی ہے، اس میں سائنسی علم و آگہی سے حاصل ہونے والی بصیرت کے نقوش ملتے ہیں۔ 
اظہار اثر کرت پور بجنور میں 15 جون 1927 کو پیدا ہوئے تھے۔ میٹرک تک تعلیم حاصل کی اور تلاش معاش میں لگ گئے۔ دہلی میں رہ کر ایک لمبے عرصے تک آزادانہ طور پر صحافتی خدمات انجام دیتے رہے۔ ’بانو‘ اور ’چلمن‘ جیسے رسالوں کی ادارت کی۔ ’ہم قلم‘ کے نام سے ایک پندرہ روزہ ادبی رسالہ جاری کیا اور ایک ڈائجسٹ بھی نکالا۔ اظہار اثر کے جاسوسی، سائنسی اور عوامی پسند کے موضوعات پر مشتمل ناولوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔  
15 اپریل 2011 کو انتقال ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے