خاور اعجاز کا تعارف
بدل لیا ہے ذرا خواب کے علاقے کو
مکاں کو چھوڑ کے اب لا مکاں میں رہتا ہوں
نام / قلمی نام :خاور اعجاز
تاریخ پیدائش:اسناد میں:24 ستمبر1951
اصل:24ستمبر1950
خاندانی پس منظر:
میرے نانا فیروز الدین بھٹی ادب دوست شخصیت تھے اور صوفی تبسم صاحب سے ان کے دوستانہ مراسم قیامِ پاکستان سے قبل امرتسر سے تھے۔وہ اکثر لاہور میں صوفی صاحب کے ہاں قیام کرتے تھے۔میری خالہ کے تعلقات اَب بھی صوفی صاحب کے خاندان سے قائم ہیں۔میرے ماموں علا الدین بھٹی موزوں طبیعت تھے اور گاہے گاہے شعر بھی کہتے تھے مگر شائع نہیں کراتے تھے۔میرے والد نے امرتسر کالج میں فیض احمد فیض صاحب سے انگریزی کا مضمون پڑھا۔وہ معاشیات کے علاوہ شاعری سے بھی دلچسپی رکھتے تھے۔رضیہ بٹ کے شوہر عبدالعلی بٹ نہ صرف میرے والد کے کولیگ تھے بلکہ خاندانی دوست بھی تھے۔والد صاحب کی مختصر سی ذاتی لائیبریری میں دیگر شعری کتب کے علاوہ دیوانِ غالب کا مرصع چغتائی نسخہ بھی موجود تھا جس نے میرے شعری آغاز میں بنیادی کردار ادا کیا۔
تعلیم
میٹرک مشن ہائی اسکول،راولپنڈی 1966
ایف ایس سی گارڈن کالج،راولپنڈی 1968
بی ایس سی گارڈن کالج،راولپنڈی 1970
ایم ایس سی(ریاضی) گورنمنٹ ڈگری کالج،اصغر مال،راولپنڈی 1974
کمپیوٹر کورسسز
1) Electronic Data Processing by Pakistan Computer Bureau, 1980
2) Introduction to DOS/SVE System Function by I.B.M, 1982
3) CICS/VSE Management & Programming by H.B.L, 1986
4) Information Management by Jaffer Brothers (Pvt) Ltd, Islamabad , 1986
5) ITX Operating System Concepts by N.C.R, 1990
6) VSE/SP Concepts and Facilities by I.B.M, 1991
7) INFORMIX by Pakistan Computer Bureau, 1993
8) AIX/6000 System Administration by I.B.M, 1995
9) AIX Advanced System Administration by I.B.M, 1996
10) Software Engineering by Dr. A.Q. Khan Research Lab, 1999
11) UNIX Advanced Administration by N.C.R, 2000
12) ORACLE (Application Development) by Data Services & Software Intl, 2000
دیگر
1) Basic Course in Conversational English By Pakistan American Cultural Centre, Karachi, 1979
2) Management Skills by H.B.L, 2004
3) Certificate in Cultural Transformation by H.B.L, 2006
ملازمت
گریجوایٹ اسسٹنٹ 3جولائی 1973 وزارتِ اطلاعات و نشریات،حکومتِ پاکستان،اسلام آباد
ڈیٹا پروسسنگ سپروائزر 23ستمبر1976 وزارتِ مذہبی امور،حکومتِ پاکستان،اسلام آباد
اسسٹنٹ پورٹ حج آفیسر،کراچی 10ستمبر1977 وزارتِ مذہبی امور،حکومتِ پاکستان،اسلام آباد
رابطہ آفیسر، حج ڈائریکٹوریٹ،کراچی 5جون 1978 وزارتِ مذہبی امور،حکومتِ پاکستان،اسلام آباد
ویلفئیر سپروائزر،ڈائریکٹوریٹ جنل آف حج،جدہ 11ستمبر1980 وزارتِ مذہبی امور،حکومتِ پاکستان،اسلام آباد
اسسٹنٹ ڈائرکٹر(کمپیوٹر) یکم ستمبر 1981 وزارتِ مذہبی امور،حکومتِ پاکستان،اسلام آباد
آفیسر گریڈ 2 یکم جنوری1982 حبیب بینک لمیٹڈ،کمپیوٹر سنٹر،راولپنڈی
پروگرامر، گریڈ1 یکم جنوری1988 حبیب بینک لمیٹڈ،کمپیوٹر سنٹر،راولپنڈی
اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ یکم جنوری1993 حبیب بینک لمیٹڈ،کمپیوٹر سنٹر،راولپنڈی
وائس پریذیڈنٹ/ڈپٹی جنرل مینیجر یکم جنوری2003 انچارج حبیب بینک لمیٹڈ،کمپیوٹر سنٹر،ملتان
ریٹائرمنٹ بحیثیت وائس پریذیڈنٹ/ڈپٹی جنرل مینیجر 23ستمبر2011 حبیب بینک لمیٹڈ،کمپیوٹر سنٹر،ملتان
اسناد زمانہء طالبِ علمی 1)پہلا انعام خصوصی اردو تقریر امریکن مشن ہائی اسکول،راولپنڈی۔1963
2)سوئم انعام کل پاکستان بین الکلیاتی مشاعرہ گورنمنٹ کالج،اسلام آباد،71۔1970
3)حوصلہ افزائی انعام کل پاکستان بین الکلیاتی مشاعرہ گورنمنٹ ڈگری کالج،مظفرآباد،1972
4)دوسرا انعام کل پاکستان بین الکلیاتی مشاعرہ گونمنٹ کالج،چکوال،1972
5)سلور میڈل کل پاکستان بین الکلیاتی مشاعرہ گونمنٹ کالج،گوجرانوالہ،1972
6)سند اعلیٰ کارکردگی بحیثیت صدر بزمِ ناموسِ قلم بزمِ ناموسِ قلم، راولپنڈی،1972
7) سند اعلیٰ کارکردگی بحیثیت مدیر ہفت روزہ"وقار" بزمِ ناموسِ قلم، راولپنڈی،1972
8) سند اعلیٰ کارکردگی بحیثیت بہترین غزل نگار بزمِ ناموسِ قلم، راولپنڈی،1974
دیگر 1)سرٹیفکیٹ اعترافِ صلاحیت نفیسہ احمد ڈپٹی ڈائریکٹر،پاکستان نیشنل سنٹر،راولپنڈی،1974
2)سند اعزاز ادبی سرگرمیوں کے اعترف میں ادب رنگ رائٹرز فورم،ملتان،2004
3)سند اعزاز کل پاکستان امن مشاعرہ پاسٹرل انسٹی ٹیوٹ،ملتان،2006
انعام دوسرا انعام مقابلہ نظم نگاری فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان 1972
ایوارڈ 1)میاں محمد بخش ایوارڈ مجلسِ میاں محمد، بورے والا
1)احمد شجاع پاشا ایوارڈ بزمِ احبابِ قلم،پاکستان
لوحِ اعزاز 1)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لیگویجز،اسلام آباد
2)ادب رنگ رائٹرز فورم،ملتان
3)فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی
اعزاز علامہ اقبال یونیورسٹی،اسلام آباد کے نصاب(ایم۔اے) میں بطور نمائدہ ہائیکو شاعر کے خصوصی ذکر
تحقیقی مقالات 1)عنوان:”خاور اعجاز بحیثیت غزل گو شاعر“ مقالہ نگار:نادیہ سکندر(برائے ایم۔اے اردو،2001)
نگران:ڈاکٹر آفتاب احمد جامعہ:نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد
2) عنوان:”خاور اعجاز کی شعری خدمات“ مقالہ نگار:فائزہ افتخار(برائے ایم۔اے اردو،6۔2005) نگران:ڈاکٹر روبینہ ترین جامعہ:بہأ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان
3)عنوان:”خاور اعجاز کی تحاریر میں تخلیقی زاویے“ مقالہ نگار: عاصمہ بشیر(برائے ایم فل اردو،2013)
نگران: ڈاکٹر جاوید بادشاہ جامعہ:اسلامیہ کالج یونیورسٹی، پشاور
4)عنوان:”خاور اعجاز کی تخلیقی جہات“ مقالہ نگار:طیبہ افضل(برائے ایم فل اردو17۔2015)
نگران:ڈاکٹر شفیق آصف جامعہ:شعبہ اردو،یونیورسٹی آف سرگودھا،میانوالی کیمپس
ادبی امتیازات صدر پاکستان ہائیکو سوسائٹی(راولپنڈی/اسلام آباد)2001ء تا 2014
صدر ادبی تحریک،راولپنڈی
صدر لٹریری کلب،ملتان /اسلام آباد
رکن رائیٹرز گلڈ،پاکستان
اصناف حمد، نعت، سلام، غزل، نظم، رباعی، قطعہ، ہائیکو، ماہیا،ثلاثی،مثلث،مزاح(نظم و نثر)،تنقید،تبصرہ،تراجم،کالم نگاری۔
تصانیف : شاعری 1۔شیشے کے کنول (غزل) جولائی1975۔دُوسرا ایڈیشن:جنوری2005
2۔اِرتقاء (غزل) ستمبر1982 ۔دُوسرا ایڈیشن:جنوری2007
3۔آنکھیں،رنگ اور خواب(غزل) جنوری1988۔دُوسرا ایڈیشن:جنوری 2008
4۔زرد پتّوں پر شبنم (ہا ئیکو) جنوری1993۔دُوسرا ایڈیشن:جنوری 2008
5۔دھیان (غزل) جنوری1988۔دُوسرا ایڈیشن:جنوری 2008
6۔کِسی معدوم رستے سے(نظم) جنوری2003
7۔آہٹ (غزل) جنوری2005
8۔سا جن (ما ہیا) جولائی2006
9۔اختصار (مختصر غزل) جنوری2007
10۔زیرِ لب (ہائیکو) جنوری2008۔بشمول”زرد پتوں پر شبنم“ مع ترمیم وا ضافہ
11۔حوالہ (غزل) جنوری2012
12۔اذکار (حمد نعت سلام) جنوری2013
13۔تمثیل (طویل نظم) 24 ستمبر2015
14۔صحرائے گماں (غزل) جنوری2017
نثر 1۔نئی پاکستانی اُردو غزل(تحقیق و تنقید) جنوری2001
2۔انفرادی مطا لعے (تنقیدو تبصرہ) جنوری2006
تالیفات : 1۔نیرنگِ غزل (اردو غزل کاانتخاب) مارچ2015
2۔لفظ مختصر سے مِرے (انتخاب:کلامِ جلیل عالی) مئی2015
3۔آسماں زیرِ زمیں (انتخاب:کلامِ نسیمِ سحر) 2016
4۔آنکھوں میں تو دَم ہے (آنکھ کے موضوع پرمنتخب اشعار) 2017
5۔دل کی بات (دل کے موضوع پر منتخب اشعار) 2017
زیرِ ترتیب و اشاعت: 1۔پاکستان میں اردو غزل(تحقیق و تنقید)
2۔اردو غزل کے عناصرِ خمسہ(عہد وار پانچ نمائندہ شعرا کی منتخب غزلیں)
3۔کلامِ نرم و نازک(ظریفانہ کلام)
4۔اردو غزل عہد بہ عہد(تذکرہ)
5۔تحقیدی مطالعے(تحقیق و تنقید)
6۔مسافت(رباعی،قطعہ،ثلاثی،مثلث)
7۔صد پارہ(سو غزلیں سو اشعار)