خواجہ حسن حسنؔ کے اشعار
وقت نظارہ نہ رو کہتے تھے اے چشم تجھے
شدت گریہ سے لے خاک نہ سوجھا، دیکھا
وہ جب تک کہ زلفیں سنوارا کیا
کھڑا اس پہ میں جان وارا کیا
امنڈ کے آنکھ سے اک بار بہہ چلے آنسو
ہنسی ہنسی میں جو ذکر وداع یار آیا
رہی بے قراری اسیری کی یوں ہی
تو صیاد ٹکڑے ترا دام ہوگا