محرم لکھنوی کے اشعار
حیات خضر دے یا رب مرے تحمل کو
شب فراق اگر مختصر نہیں نہ سہی
نہ صرف دیر و حرم بلکہ چڑھ کے دار پہ بھی
ترے پکارنے والے تجھے پکار گئے
جہاں پہنچ کے تمہیں بھولنا مناسب تھا
رہ حیات میں ایسے بھی کچھ مقام آئے
شاید اسی کا نام جمود حیات ہے
اہل ہنر کو فرصت کسب ہنر نہیں