Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

مظہر عارف

1930

مظہر عارف کا تعارف

تخلص : 'مظہرؔ'

اصلی نام : مظَہر عارف

پیدائش :رام پور, اتر پردیش

گناہگار ہوں عارفؔ بس ایک آنسو کا

فسانۂ غم دل اور مختصر نہ ہوا

نام مظہر عارف اور تخلص عارف ہے۔دسمبر ۱۹۳۰ء کو رام پور (یوپی) میں پیدا ہوئے۔ان کے خاندان میں کئی افراد شاعر تھے۔ وہ بارہ سال کی عمر میں مشاعرے میں شریک ہوئے۔ وہ علی گڑھ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔وہ طویل عرصے تک ملازمت کے سلسلے میں ملک سے باہر رہے، لیکن اس دوران انھوں نے علم وادب کا ناتا نہیں ٹوٹنے دیا۔اگرچہ انھوں نے ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی ہے ،مگر وہ بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں۔ وہ سرسید یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اور ٹیکنالوجی کراچی میں اعزازی مشیر کی حیثیت سے وابستہ رہے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’’صریر وصرصر‘، ’خواب وخروش‘، ’گوہر گرداب‘، ’حدیقۂ عقیدت‘(نعت)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:250

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے