میناکشی راج ہریانہ ایڈمنسٹریٹیو سروس کی آفیسر ہیں۔ وہ تقریباً تین سال ہریانہ میں جج کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ انہیں 2010 میں راجستھان جوڈیشل سروس میں بھی منتخب کیا گیا تھا مگر وہاں وہ شامل نہیں ہوئیں۔
انہوں نے گورنمنٹ کالج فار گرلز سیکٹر 11، چنڈی گڑھ سے سوشیالوجی میں بی اے (آنرز) اور دہلی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی ہے۔
میناکشی راج حکومت میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ وہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف قانون مسودہ سازی کمیٹیوں کی رکن رہی ہیں۔ وہ کئی انتظامی افسروں کی تربیتی اکیڈمیوں، ججوں کی تربیتی اکیڈمیوں اور یونیورسٹیوں کی باقاعدہ وزٹنگ فیکلٹی ہیں۔
اُن کے اُردو شاعری کے دو مجموعے “پیغام سخن” اور “روح داریاں” شائع ہو چکے ہیں۔ شاعری کے علاوہ گٹار بجانے، رقص اور پینٹنگ میں بھی گہری دلچسپی ہے۔