Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Mehshar Afridi's Photo'

محشر آفریدی

1966 | ممبئی, انڈیا

محشر آفریدی کے اشعار

زمیں پر گھر بنایا ہے مگر جنت میں رہتے ہیں

ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم بھارت میں رہتے ہیں

مجھے جس حال میں چھوڑا اسی حالت میں پاؤگی

بڑی ایمانداری سے تمہارا ہجر کاٹا ہے

عقل اور عشق لڑتے رہے دیر تک

عقل ماری گئی عشق زندہ رہا

تم مجھے اپنی قسم دے کر کہو

آفریدیؔ آپ سگریٹ چھوڑ دیں

تمہارے حسن کو کب تک ورق ورق پڑھتے

سو ایک رات میں پوری کتاب پڑھ ڈالی

وہ کچھ غلط نہیں تھا ہمیں بےوقوف تھے

شیشے کو صاف کرتے رہے اس طرف سے ہم

جب تمہاری یہ ماتمی آنکھیں

مسکراتی ہیں شور تھمتا ہے

اس کی مغرور ہوا تیز قدم چلتی رہی

لو لرزتی ہی رہی میری پشیمانی کی

Recitation

Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

بولیے