تخلص : 'رشکی'
اصلی نام : ںواب محمد علی خاں
پیدائش :دلی
وفات : 20 May 1899 | دلی, انڈیا
درد دل کیا بیاں کروں رشکیؔ
اس کو کب اعتبار آتا ہے
نواب محمد علی خاں نام، رشکی تخلص۔ ولادت ۱۸۴۴ء ، خلف اکبر شیفتہ۔ عربی وفارسی کے ساتھ انگریزی بھی پڑھی اور اس میں کافی مہارت حاصل کرلی۔تلمیذ خواجہ الطاف حسین حالی جو برسوں ان کے اتالیق رہے۔ شیفتہ کے انتقال کے بعد جہانگیر آباد کی جائداد اور املاک کے وارث اور قابض ہوئے۔ اپنے اثرو رسوخ کی وجہ سے بلند شہر میں مجسٹریٹی کے اختیارات انھیں حاصل تھے۔۱۸۹۰ء میں صوبہ متحدہ کی جانب سے آپ وائسرائے کی کونسل کے ممبر منجانب سرکار نامزد ہوئے۔۱۸۹۵ء میں ’’خان بہادر‘‘ کا خطاب ملا۔ اسی سال کونسل آف ریجنسی رام پور کے ریونیو مقرر ہوئے اور دوبرس تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ۲۰؍مئی ۱۸۹۹ء کو دہلی میں انتقال کرگئے۔