محمد یعقوب عامر
غزل 7
اشعار 11
بزم میں یوں تو سبھی تھے پھر بھی عامرؔ دیر تک
تیرے جانے سے رہی اک خامشی چاروں طرف
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
بعد نفرت پھر محبت کو زباں درکار ہے
پھر عزیز جاں وہی اردو زباں ہونے لگی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
دھیرے دھیرے سر میں آ کر بھر گیا برسوں کا شور
رفتہ رفتہ آرزوئے دل دھواں ہونے لگی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
سچ کہیو کہ واقف ہو مرے حال سے عامرؔ
دنیا ہے خفا مجھ سے کہ دنیا سے خفا میں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
نہ سمجھے اشک فشانی کو کوئی مایوسی
ہے دل میں آگ اگر آنکھ میں بھی پانی ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے