مجیب احمد مجیب کے دوہے
جس کو پالا جاگ کر میں نے دن اور رات
اس کی باتوں نے کیا میرے دل پر گھات
دشمن کو جو مات دے بن ہتھیار اٹھائے
گاندھی جیسا کون ہے ہم میں یہاں بتائے
کس کی کتنی زندگی کس کا کتنا ساتھ
اللہ سب ہے جانتا اک اک دن اور رات
راون من میں پال کر جو لے پربھو کا نام
اس کو ڈھانے آئیں گے وانر کے سنگ رام