مضطر حیدری کا اصل نام دلاور حسین تھا اور والد کا نام امداد حسین ۔ ۱۹۲۴ کو کلکتہ میں پیدا ہوئے ۔ ان کا آبائی وطن اکبرآباد آگرہ تھا
مضطر اپنے وقت میں اہم شاعر کے طور پر تسلیم کئے جاتے تھے ، بہت دلکش اور دلآویز ترنم تھا مخصوص محفلوں میں شاعری سناتے تھے ۔ ان کا مجموعہ کلام ’ جام جم ‘ شائع ہوا تو بہت پزیرائی حاصل ہوئی ۔
مضطر کی نجی زندگی بہت سی مشکلوں اور پریشانیوں سے گھری رہی ۔ ان کی زندگی کے ذاتی کرب اور دکھ کا اظہار ان کی شاعری میں ایک بڑے عمومی اور آفاقی رنگ میں ہوا ہے ۔
مضطر حیدر آبادی کا انتقال بہت پراسرار حالت میں مدرسہ عالمیہ تالاب میں ڈوب کر ہوا ۔ یہ حادثہ ١٤ مئی ۱۹۷۵ کو پیش آیا ۔