تخلص : 'نجیبؔ'
اصلی نام : محمد طفیل
پیدائش : 08 Aug 1948 | امرتسر, پنجاب
آسمانوں سے زمینوں پہ جواب آئے گا
ایک دن رات ڈھلے یوم حساب آئے گا
نام محمد طفیل اور تخلص نجیب ہے۔۸؍اگست ۱۹۴۷ء کو امرتسر میں پید اہوئے۔ دیال سنگھ کالج، لاہور سے بی اے کیا۔ کچھ عرصہ نجیب احمد ایک اشاعتی ادارے سے متعلق رہے جس کے تحت مختلف ادبی کتابیں شائع ہوتی تھیں۔ بعدازاں ایک سرکاری محکمے سے منسلک ہوگئے۔ یہ اردو کے علاوہ پنجابی زبان میں بھی شعر کہتے ہیں ۔ ان کے دوشعری مجموعے’’عبارتیں ‘‘ اور ’’زرملال‘‘ کے نام سے شائع ہوگئے ہیں۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:390