نسیم بھرت پوری۔نام سید شبر حسین (ایک تذکرہ میں شبیر حسین لکھا ہے) اور تخلص نسیمؔ ہے ۔ریاست بھرت پور کے رہنے والے اور داغؔ کے شاگرد تھے۔ استاد کو ان کی شاگردی پر فخر تھا ۔اور اکثر اپنے پاس حیدر آباد بلایا کرتے تھے ۔غزل گو شعرا میں بڑا نام پیدا کیا اور اکثر معرکۃ الآرا طرحوں پر بڑے زور کی غزلیں لکھیں۔ ریاست کے محکمہ پولیس میں ملازم تھے ۔1861میں پیدا ہوئے اور 1909میں انتقال کیا 52برس کی عمر پائی۔