تخلص : 'نثار ؔ'
اصلی نام : نثار احمد
پیدائش : 10 Oct 1961
LCCN :n2007211880
نام نثار احمد اور تخلص نثار ہے۔۱۰؍اکتوبر ۱۹۶۱ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق دومیل ، تحصیل جنڈ، ضلع اٹک(کیمبل پور) پاکستان سے ہے۔ نثار ترابی نے ایم اے(اردو) اور بی ایڈ پنجاب یونیورسٹی اور ایم فل (اردو) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کیا۔ یہ گورنمنٹ کالج آف کامرس، راول پنڈی میں شعبہ اردو کے استاد رہے۔ اسی کی دہائی میں باقاعدہ شاعری کا آغاز ہوا۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’بارات گلابوں کی‘‘(ماہیوں پر مشتمل مجموعہ)، ’’ہرصدا مسافر ہے‘‘(غزلوں کا مجموعہ)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:440
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n2007211880