Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Obaid Azam Azmi's Photo'

عبید اعظم اعظمی

1970 | ممبئی, انڈیا

عبید اعظم اعظمی کا تعارف

پیدائش : 02 Jun 1970 | اعظم گڑہ, اتر پردیش

دیکھتا ہوں تو نہیں رحم کے قابل کوئی

سوچتا ہوں تو ہزاروں ترس آتا ہے

عبید اعظم اعظمی 6؍فروری 1976ء کو شدنی پور اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے ان کے والد شیخ شمیم احمد ممبئی کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ عبید اعظمیؔ نے محمد حاجی صابو صدیقی ہائی اسکول سے (ایس ایس سی) کیا۔ اور ایم اے کرنے کے بعد اردو ادب کی خدمت میں لگ گئے۔ آپ نے سیکڑوں مشاعروں میں اپنا کلام سنایا۔ عوام میں بے حد مقبول ہیں ٹی وی سے بھی اپنا کلام سناتے رہتے ہیں۔ کئی سیمناروں میں اپنے مضامین مختلف موضوعات پر پڑھ چکے ہیں کالج کے زمانے سے ہی انہوں نے اردو کا کام کیا ہے۔ کالج کی بزم اردو کے عہدوں پر معمور رہے ہیں۔ اب انجمن ترقی اردو کے سیکریٹری کے عہدے پر ہیں۔ مجروح صاحب کے بہت قریب رہے ان دنوں جاوید اختر سے روابط ہیں مضطر خیرآبادی کی کلیات کو شائع کرنے میں جاوید اختر کے ساتھ ساتھ رہے۔

عبید بالکل نئی نسل کےنوجوان شاعر ہیں۔ بہت اچھا ذوق ہے شاعری کی عمر تو زیادہ نہیں ہے مگر ان کی فطری صلاحیت اور مطالعہ ادب کی وجہ سے معاصرین میں اچھا مقام ہے۔ ناقدین اور قدردانوں نے بھی انہیں سراہا ہے۔ ان کی غزلیہ شاعری بڑے حسن کے ساتھ تخلیق ہوتی ہے ان کی نظر محاسن اور معائب پراچھی ہے ان کے اشعار فنی خامی سے آزاد ہیں۔ ان میں بلندی کے کافی امکانات ہیں صرف مشق سخن کو تیز رو بنانا پڑے گا۔ اپنی غزلوں میں اخلاقی اقدار کے حامل ہیں جیسا ان کے رہنے سہنے کے طریقے میں ہے۔ شعر کے علاوہ ان میں مؤلفانہ صلاحیت بھی ہے۔ کافی شعر فہم ہیں شعر پڑھتے ہی بہ آسانی سمجھ جاتے ہیں کہ شعر بحر میں ہے یا نہیں۔ فن عروض سے واقف ہیں اور اس میں مہارت حاصل کی ہے۔ شعراء حضرات تسلیم بھی کرتے ہیں یہ خوبی اب بہت کم شاعروں میں پائی جاتی ہے۔ وہ اس دنیا سے مایوس نہیں ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے