Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Roohi Kanjahi's Photo'

روحی کنجاہی

1936 | پاکستان

روحی کنجاہی کا تعارف

تخلص : 'روحی کنجاہی'

پیدائش : 04 Aug 1936

نام امر الٰہی اور تخلص روحی ہے۔ ۴؍اگست۱۹۳۶ء کو کنجاہ ، ضلع گجرات(پنجاب) میں پیدا ہوئے۔ابھی روحی آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے کہ باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ ناسازگار حالت کے باوجود روحی کنجاہی نے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھا اور بی اے تک تعلیم حاصل کی۔ دوران تعلیم ملازمت بھی کرتے رہے۔ میٹرک کے بعد دس برس کوہ نور ٹیکسٹائل ملز، فیصل آباد میں گزارے۔ بعدازاں لاہور میں زرعی ترقیاتی وسپلائز کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’سمتیں‘‘ (مجموعہ کلام)، ’’بے مثال افسانہ‘‘(افسانوی مجموعہ)، ’’منتخب شاہ کار مزاحیہ شاعری‘‘(تالیف)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:319

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے