تخلص : 'صادق'
اصلی نام : محمّد عبدل رزاق
پیدائش : 25 Jan 1926
وفات : 10 Oct 1957
محمد عبدالرزاق نام اور تخلص صادق تھا۔۲۵؍جنوری۱۹۲۶ء کو رنگون میں پیدا ہوئے۔ ان کا وطن کلکتہ ہے جہاں سے بی اے کا امتحان پاس کیا۔تقسیم ہند کے بعد ڈھاکا چلے گئے۔کلرک کی حیثیت سے ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل مشرقی پاکستان کے دفتر میں ملازم رہے۔ ابراحسنی سے تلمذ حاصل تھا۔ انھوں نے افسانے بھی لکھے ہیں۔ غزل اور نظم دونوں کہتے تھے۔ ان کی غزلیں اور افسانے ’’شاعر‘‘، ’’نیرنگ خیال‘‘ ’’ہمایوں‘‘میں شائع ہوتے رہے ہیں۔۱۰؍اکتوبر ۱۹۵۷ء کو کلکتہ میں انتقال کرگئے۔ وہ ایک ہونہار غزل گو تھے۔ ان کی وفات کے بعد پروفیسر نظیر صدیقی مرحوم کی وساطت سے ان کا کلام یکجا صورت میں منظر عام پر آیا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:181