بے علمی مفلسی کی ماں ہے۔ جس قوم میں علم و ہنر نہیں رہتا وہاں مفلسی آتی ہے اور جب مفلسی آتی ہے تو ہزاروں جرموں کے سرزد ہونے کا باعث ہوتی ہے۔
(تقریر جلسۂ عظیم آباد پٹنہ، 26 مئی)
شیئر کیجیے
جس کو عزت ہے اُس کو غیرت ہے، جس کو غیرت ہے اس کو عزت ہے۔
شیئر کیجیے
ہم لوگ آپس میں کسی کو ہندو، کسی کو مسلمان کہیں مگر غیر ملک میں ہم سب نیٹو (Native) یعنی ہندوستانی کہلائے جاتے ہیں۔ غیر ملک والے خدابخش اور گنگا رام دونوں کو ہندوستانی کہتے ہیں۔
(تقریر سر سید، جو انجمن اسلامیہ، امرتسر کے ایڈریس کے جواب میں 26 جنوری 1884ء کو کی گئی)
شیئر کیجیے
بڑے بڑے حکیم اور عالم ، ولی و ابدال، نیک و عقلمند، بہادر و نامور ایک گنوار آدمی کی سی صورت میں چھپے ہوئے ہوتے ہیں مگر ان کی یہ تمام خوبیاں عمدہ تعلیم کے ذریعے سے ظاہر ہوتی ہیں۔
(تہذیب الاخلاق بابت یکم شوال 1289 ہجری)
شیئر کیجیے
لہجہ: اس کو بھی تہذیب میں بڑا دخل ہے۔ اکھڑ لہجہ اس قسم کی آواز جس سے شبہ ہو کہ آدمی بولتے ہیں یا جانور لڑتے ہیں، ناشایستہ ہونے کی نشانی ہے۔
You have exhausted 5 free content pages per year. Register and enjoy UNLIMITED access to the whole universe of Urdu Poetry, Rare Books, Language Learning, Sufi Mysticism, and more.