سرور بارہ بنکوی
غزل 20
نظم 3
اشعار 2
قطعہ 1
تصویری شاعری 2
یہی نہیں کہ مرا دل ہی میرے بس میں نہ تھا جو تو ملا تو میں خود اپنی دسترس میں نہ تھا بہ_نام_عہد_رفاقت بھی ہم_قدم نہ ہوا یہ حوصلہ مرے معصوم ہم_نفس میں نہ تھا عجیب سحر کا عالم تھا اس کی قربت میں وہ میرے پاس تھا اور میری دسترس میں نہ تھا نہ جانے قافلۂ_اہل_دل پہ کیا گزری یہ اضطراب کبھی نالۂ_جرس میں نہ تھا خبر تو ہوگی تجھے تیرے جاں_نثاروں میں کوئی تو تھا سر_مقتل جو پیش_و_پس میں نہ تھا سرورؔ اپنے چمن کی فضا ہے کیا کہئے سکوت کا تو وہ عالم ہے جو قفس میں نہ تھا