تری پراری
تصویری شاعری 4
اس طرح رسم محبت کی ادا ہوتی ہے آج سے تیری مری راہ جدا ہوتی ہے میں کسی اور ہی دنیا میں پہنچ جاتا ہوں جب بھی کانوں میں اذانوں کی صدا ہوتی ہے بد_دعا کوئی اگر دے تو برا مت مانو بد_دعا بھی تو مری جان دعا ہوتی ہے نیند کے ساتھ ہی اک باب نیا کھلتا ہے خواب کے ٹوٹنے جڑنے کی کتھا ہوتی ہے جسم کی وادیوں میں رہ کے یہ جانا میں نے جسم کی پیاس تو گھنگھور گھٹا ہوتی ہے میں تجھے چھوڑ کے ہرگز نہیں جانے والا اے مری جان تو بے_وجہ خفا ہوتی ہے دو جواں دل جو محبت میں کبھی پڑ جائیں کیا یہ سچ_مچ میں خدا کی ہی خطا ہوتی ہے