Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Zareef Lakhnavi's Photo'

ظریف لکھنوی

1870 - 1937 | لکھنؤ, انڈیا

اردو اور فارسی کے شاعر،اپنا طنزیہ اور مزاحیہ کلام مخصوص انداز میں سنانے کے لیے مشہور

اردو اور فارسی کے شاعر،اپنا طنزیہ اور مزاحیہ کلام مخصوص انداز میں سنانے کے لیے مشہور

ظریف لکھنوی کے اشعار

علم میں جھینگر سے بڑھ کر کامراں کوئی نہیں

چاٹ جاتا ہے کتابیں امتحاں کوئی نہیں

ہمیں بتلا نہ دیں عاشق جو ہیں روئے کتابی پر

سبق ہے کیا کوئی معشوق جس کو یاد کرتے ہیں

ظریفؔ اب فائدہ کیا شاعروں کو سردی کھانے سے

غزل ہم پڑھ چکے گھر جائیں کیوں بیکار بیٹھے ہیں

مے کو جو اصطلاح میں کہتے ہیں دخت رز

وہ مغبچہ ہے رندوں کا سالا کہیں جسے

زلف کے جال میں معشوق کا سر ہے خود بھی

قیدیوں مژدہ کہ صیاد تہ دام آیا

وحشت میں ہر اک نقشہ الٹا نظر آتا ہے

مجنوں نظر آتی ہے لیلیٰ نظر آتا ہے

Recitation

بولیے