Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زیبا کے اشعار

692
Favorite

باعتبار

ہوا ہے عشق میں کم حسن اتفاق ایسا

کہ دل کو یار تو دل یار کو پسند ہوا

پہلے کیا تھا جو کیا کرتے تھے تعریف مری

اب ہوا کیا جو برا ہو گیا اچھا ہو کر

آپ کو کھو کے تم کو ڈھونڈھ لیا

حوصلہ تھا یہ میرے ہی دل کا

نہیں ہے فرصت یہیں کے جھگڑوں سے فکر عقبیٰ کہاں کی واعظ

عذاب دنیا ہے ہم کو کیا کم ثواب ہم لے کے کیا کریں گے

خدا کی بھی نہیں سنتے ہیں یہ بت

بھلا میں کیا ہوں میری التجا کیا

جسم انور کی لطافت کی ثنا کیا کیجے

جامۂ یار نہ اترا کبھی میلا ہو کر

یہ بات بات پہ زاہد جو ٹوٹ جاتا ہے

دل حزیں بھی ہمارا ترا وضو کیا ہے

کسی محبوب گندم گوں کی الفت میں گزرتے ہیں

دم اپنا جسم سے یا خلد سے آدم نکلتا ہے

زاہد مجھے نہ مانع شرب شراب ہو

ایسا نہ ہو ثواب کے بدلے عذاب ہو

مجھے کیوں آج ہچکی آ رہی ہے

کوئی یاد آئی اور ان کو جفا کیا

ہنس کے پھولوں کو وہ کریں گے سبک

رنگ اڑائیں گے ہم عنادل کا

کیوں کر کروں میں ترک شراب و کباب کو

زاہد ہے یاد حکم کلوا واشربوا مجھے

بتان ہند مرے دل میں ہیں در آئے ہوئے

خدا کے گھر کو گھر اپنا ہیں یہ بنائے ہوئے

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے