منتخب خط
دو لوگوں کے درمیان معلومات
اور رابطے کے لیے لکھے گئے پیغام کو خط کہتے ہیں۔
چچا سام کے نام دوسرا خط
مکرمی و محترمی چچا جان تسلیمات! عرصہ ہوا میں نے آپ کی خدمت میں ایک خط ارسال کیا تھا۔ آپ کی طرف سے تو اس کی کوئی رسید نہ آئی مگر کچھ دن ہوئے آپ کے سفارت خانے کے ایک صاحب جن کا اسم گرامی مجھے اس وقت یاد نہیں، شام کو میرے غریب خانے پر تشریف لائے۔