Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Abhishek Shukla's Photo'

ابھیشیک شکلا

1985 | لکھنؤ, انڈیا

ہندوستانی اردو غزل کی نئی نسل کی ایک روشن آواز

ہندوستانی اردو غزل کی نئی نسل کی ایک روشن آواز

ابھیشیک شکلا کا تعارف

اصلی نام : ابھیشیک شکلا

پیدائش : 14 Sep 1985 | غازی پور, اتر پردیش

مقام وصل تو ارض و سما کے بیچ میں ہے

میں اس زمین سے نکلوں تو آسماں سے نکل

ابھیشک شکلا مشہورشاعراور چھوٹی چھوٹی طنزیہ مزاحیہ تحریریں لکھنے کے لئے مشہور ہیں ۔ ان کی پیدائش 14ستمبر1985 میں اتر پردیش کے غازی پور ضلع میں ہوئی، لیکن ان کی اعلیٰ تعلیم لکھنؤ یونیورسٹی میں ہوئی، جہاں سے انہوں نے ایم کام کی ڈگری حاصل کی۔ ابھیشیک شکلا ان لوگوں میں ایک اہم نام ہے جنہوں نے گزشتہ 10-15 سالوں کے درمیان غزل کے میدان میں اپنی شناخت چھوڑی ہے۔ ان کی شاعری میں محبت کی جھلک نظرآتی ہے جو زندگی سے بھری ہوئی ہے، اور فن سے بھرپوراظہار ہے۔ انہوں نے بہت جلد بہت سے بڑے نقادوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے، ساتھ ہی انہیں نئے لکھنے والوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ان کی ادب اور تہذیب پر گہری نگاہ ہے، نیز وہ اپنے ہنر مند اور مزاحیہ طنز کے لیے بھی ہمیشہ زیر بحث رہتے ہیں ۔ لکھنؤ کی خوبصورتی اور ثقافت ان کی شخصیت اور شاعری میں سمائی ہوئی ہے۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ "حرفِ آوارہ" 2020 میں راج کمل پرکاشنن نے شائع کیا ، جس نے بہت جلد اپنی پہچان بنائی۔ اس وقت وہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں ملازم ہیں، اور انہیں صحیح معنوں میں اردو تہذیب وثقافت کا ایک نمونہ کہا جا سکتا ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے