تمام
تعارف
غزل94
نظم48
شعر81
ای-کتاب30
ٹاپ ٢٠ شاعری 20
تصویری شاعری 25
آڈیو 35
ویڈیو 45
دیگر
دوہا12
فلمی گیت18
ندا فاضلی کے دوہے
گھر کو کھوجیں رات دن گھر سے نکلے پاؤں
وہ رستہ ہی کھو گیا جس رستے تھا گاؤں
نقشہ لے کر ہاتھ میں بچہ ہے حیران
کیسے دیمک کھا گئی اس کا ہندوستان
میں رویا پردیس میں بھیگا ماں کا پیار
دکھ نے دکھ سے بات کی بن چٹھی بن تار
سیدھا سادھا ڈاکیہ جادو کرے مہان
ایک ہی تھیلے میں بھرے آنسو اور مسکان
مجھ جیسا اک آدمی میرا ہی ہم نام
الٹا سیدھا وہ چلے مجھے کرے بد نام
میں بھی تو بھی یاتری چلتی رکتی ریل
اپنے اپنے گاؤں تک سب کا سب سے میل
نینوں میں تھا راستہ ہردے میں تھا گاؤں
ہوئی نہ پوری یاترا چھلنی ہو گئے پاؤں
چڑیا نے اڑ کر کہا میرا ہے آکاش
بولا شکھرا ڈال سے یوں ہی ہوتا کاش