قطعات
غزل میں اکثر دو تین اشعار ایسے لائے جاتے ہیں جن میں کسی خیال کو تسلسل سے بیان کیا جاتا ہے۔ غزل سے الگ یا کٹے ہونے کی وجہ سے انہیں قطعہ کہا جاتا ہے۔ قطعہ الگ سے لکھنے کی بھی روایت موجود ہے۔ جس غزل میں کوئی قطعہ ہوتا ہے اسے قطعہ بند غزل کہا جاتا ہے۔
پاکستان کے ممتاز ترین ترقی پسند شاعر، اہم افسانہ نگاروں میں بھی ممتاز، اپنے رسالے ’فنون‘ کے لئے مشہور، سعادت حسن منٹو کے ہم عصر
شاعر اور ادبی صحافی، ’نشیمن‘ ’مشرق‘ اور ’نئی قدریں‘ جیسے ادبی رسالوں کی ادارت کی، نظم و نثر میں متعدد کتابیں شائع ہوئیں
قبل از جدید شاعر، نظم اور غزل دونوں اصناف میں طبع آزمائی کی؛ بچوں کے لیے بھی بہترین نظمیں لکھیں
محقق اور شاعر ،اپنی طویل نظم "سوچنے پہ پہرا ہے "کے لیے مشہور/ پروفیسر جے این یو
معروف ترقی پسند شاعر،رومانی اور انقلابی نظموں کے لیے مشہور،آل انڈیا ریڈیوکے رسالہ آواز کے پہلے مدیر،معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ماموں
عظیم اردو شاعر، 'سارے جہاں سے اچھا...' اور 'لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری' جیسے شہرہ آفاق ترانے کے خالق
کلکتہ کے معروف شاعر۔ غزل، نظم اور رباعی جیسی اصناف میں طبع آزمائی کی، بچوں کے لیے لکھی نظموں کے کئی مجموعے شائع ہوئے، کئی ادبی رسالوں کے مدیر رہے
ممتاز ترین ترقی پسند شاعروں میں نمایاں، نقاد، دانشور اور رسالہ ’گفتگو‘ کے مدیر، گیان پیٹھ انعام سے سرفراز، اردو شاعروں پر دستاویزی فلمیں بنائیں