چوٹی پہ تری سانپ کی ہے لہر دوگانا
چوٹی پہ تری سانپ کی ہے لہر دوگانا
کھاتی ہوں ترے واسطے میں زہر دوگانا
چتون تری بس دیکھتے ہی یاد پڑی ہے
دلی کی وہی چہل وہی نہر دوگانا
نوج ایسے کہیں اور ہوں گھر کھوج مٹے لوگ
سب تاڑ گئی ہے یہ برا شہر دوگانا
بن بیٹھے ہیں دولہا دلہن اس وقت جو ہم تم
تو لاکھ روپے کا تو بندھے مہر دوگانا
میں تجھ سے سمجھ لوں گی بھلا کون ہے انشاؔ
اللہ ری تو ہے گی بڑی قہر دوگانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.