دکھاؤ تن تن گھڑی نہ موہن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
دکھاؤ تن تن گھڑی نہ موہن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
ہے چند روزہ یہ حسن و جوبن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
فراز کھٹکا نشیب کا ہے بوا یہ عالم فریب کا ہے
صدا ہے گھڑیال کی یہ ٹھن ٹھن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
کہا جو عنقاؔ نے جاؤں گی اب حضور کل ول کو آؤں گی اب
تو کہتے کیا ہیں پکڑ کے دامن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
نہ رہ تو بیگم بوا کشیدی جو رکھے رنڈی موا وہ شیدی
تو تو بھی جا جا کے کھیل ساون گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
نہ میخ پردے میں گاڑ باجی کسی سے تو مت بگاڑ باجی
اڑے گا باد فنا سے چلمن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
گھڑی بوا دس بجانے کو ہے ہمارا دولہا بھی آنے کو ہے
گھڑی گھڑی کھول تو نہ روزن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
کرو نہ توسن ہوا چمن میں نہ ڈالو سن سن کسی کے من میں
جما جما کر نہ بیٹھو آسن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
اتار سایہ پہن لے ساری دکھا دے جوبن کی مینا کاری
نہ کر تو نخرے بہت فرنگن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
کراؤ جلسے بلاؤ ہمدم اڑاؤ چھینٹے تو دم دما دم
نہیں ہے دم کا بھروسا ساقن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
کسی سے رکھو کپٹ نہ کھٹ پٹ گھڑی کی کہتی ہے صاف کھٹ پٹ
سہیلی کھٹ ہی سے دید و درشن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
غرور بے جا ہے مال و زر کا یہ قول سچ ہے کسی بشر کا
صدائے زر کا ہے قول کھن کھن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
پڑے نہ نازک رگوں پہ چھالا ہے جلد کا رنگ کالا کالا
گھڑی کلائی کی کھول بکن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
نواب کمرے میں جا رہے ہیں مصاحب ان کو بنا رہے ہیں
گھڑی سے قبلہ سجاؤ آنگن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
زبان محسنؔ ہے مست قمری غزل ہے جادو بلا ہے ٹھمری
مگر کسی کا رہا نہ جوبن گھڑی میں کچھ ہے گھڑی میں کچھ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.