کورے بچو گے تم مجھے کر کے میاں خراب
کورے بچو گے تم مجھے کر کے میاں خراب
پکڑوں گی جب کمر تو بہت ہوگے ہاں خراب
چھپتا نہیں حرام کرے لاکھ پردے میں
عالم میں نشر یونہی نہیں ہے جہاں خراب
مفلس ہے تو وہ اشرفی خانم کی جائی ہے
پیسے کی کیا روپے کی کرے کوڑیاں خراب
ماں باپ کا خیال تو دل سے اٹھا دیا
اے باجی آج کل کی ہیں سب لڑکیاں خراب
جاڑے میں پھوٹ نکلا یہ گرمی کا زور ہے
اے جانؔ کس سڑن سے ہوا تو کہاں خراب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.