لہر میں چوٹی کے تیرے ڈر کے مارے کانپ کانپ
لہر میں چوٹی کے تیرے ڈر کے مارے کانپ کانپ
چونک چونک اٹھتی ہوں میں راتوں کو کہہ کر سانپ سانپ
نوج تم کوٹھے پر آئیں اے بڑی دائی اتو
لوگ سب سوتے ہوئے تم نے جگائے ہانپ ہانپ
کوئی اونگل خیر سے اونچی ہوئی تو کیا ہوا
قد بڑھایا بیگما نے میرے قد سے ناپ ناپ
تو جو کہتی ہے کہ تجھ کو بھانپتا ہے اک جنا
کیا ڈرانی مجھ کو لگتی ہے یہ تیری بھانپ بھانپ
ہے بڑا جگرا ترا انشاؔ ارے تو قہر ہے
کب تلک میں تیرے کرتوتوں کو رکھوں ڈھانپ ڈھانپ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.