لاہور کی ہوس ہے نہ ملتان کی ہوس
لاہور کی ہوس ہے نہ ملتان کی ہوس
اٹکی ہوں اک مغل سے ہے توران کی ہوس
رکھا ہے جیسے سوگ دوگانہ نے یار کا
مسی کی کچھ ہوس ہے نہ کچھ پان کی ہوس
مجھ کو چھوا تو کھاؤں گی الماس کوٹ کر
دل کی رہے گی دل ہی میں مرجان کی ہوس
چاندی تو کیا میں سونے میں منڈھوا دوں اے بوا
ہو ڈھولنے کی تجھ کو جو قرآن کی ہوس
عرضی لگا دوں جا کے عدالت میں مہر کی
ہاں لے مروں جو ان کو ہو بہتان کی ہوس
مجھ سے کیا نگوڑے نے بی رات رات بھر
تو بھی مٹی نہ اس موے شیطان کی ہوس
اولاد جیتی جاگتی جم جم ہو اس کے گھر
پوری خدا کرے مرے بے جان کی ہوس
اے جانؔ اب بلا لے وہ دیتی ہے تجھ پہ جان
مٹی میں تو ملا نہ بنی جان کی ہوس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.