پھر گیا طبلہ بجانے آج گوہر جان کا
پھر گیا طبلہ بجانے آج گوہر جان کا
کیسا ننگا ہے نگوڑا باپ چندر بھان کا
خاک گائے گا نگوڑا شیخ اپنی بزم میں
جانتا سر ہی نہیں بھڑوا جو اپنی تان کا
چھانتے ہیں رات بھر دولہا میاں چکلے کی خاک
خاک نکلے حوصلہ پھر حسرت و ارمان کا
کیوں کڑی سنتے کسی کی دل نہ آ جاتا اگر
کیا کروں شکوہ بوا اپنے دل نادان کا
دست بستہ معذرت پر بھی نہ بولیں رات بھر
ہم پہ واجب شکریہ ہے سوت کے احسان کا
پانداں بھڑوے کے سر پر مار دوں گی آج میں
سوت کا بھیجا ہوا کھایا جو بیڑا پان کا
کیوں نہ رنجیدہ ہو محسنؔ دو مہینے سے بوا
خط نہیں لاہور سے آیا الٰہی جان کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.