Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تیسرے چوتھے بھی آتے نہیں گھر آپ سے آپ

محسن خان محسن

تیسرے چوتھے بھی آتے نہیں گھر آپ سے آپ

محسن خان محسن

MORE BYمحسن خان محسن

    تیسرے چوتھے بھی آتے نہیں گھر آپ سے آپ

    بندی پھر کیوں نہ ہو آمادۂ شر آپ سے آپ

    گردش پیر فلک کے بوا کھا کر چکر

    سیدھا ہو جاتا ہے کج خلق بشر آپ سے آپ

    تیغ ابرو کے اگر دیکھ لیں جوہر باجی

    چھوڑ دیں آج میاں تیر و تبر آپ سے آپ

    دیکھنا پان کی جا خاک نہ بھر دوں منہ میں

    شیخ الجھے تو موا خاک بہ سر آپ سے آپ

    پالا استاد سے جب تک نہ پڑے گا خالہ

    چھوڑنے کا نہیں لالہ مرا در آپ سے آپ

    ہم بگڑتے نہیں ایسے کہ بوا من جائیں

    وہ منایا کریں سو بار اگر آپ سے آپ

    کرو تدبیر وہ گوئیاں کہ میاں ترک کریں

    کوٹ پتلون سے ہوٹل کا ڈنر آپ سے آپ

    ایسی تدبیر ہو ماما کہ نہ ہو نام مرا

    شوق سے آئیں جو آنا ہو مگر آپ سے آپ

    چوک میں چاک گریباں پہ مچلنا کیسا

    کرتے کیوں ضد ہیں وہی بار دگر آپ سے آپ

    ایسا نسخہ کوئی تجویز کرو تم عنقاؔ

    جاتا محسنؔ کا رہے درد جگر آپ سے آپ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے