آیا نظر افق پہ جو ماہ عزا کا چاند
آیا نظر افق پہ جو ماہ عزا کا چاند
اس چاند میں دکھائی دیا فاطمہ کا چاند
یہ دن ہیں غم کے اور یہ راتیں عزا کی ہیں
یہ اہل دل کے حق میں ہے آہ و بکا کا چاند
کہنے لگا یہ چاند بھی اکبر کو دیکھ کر
کتنا حسین ہے شہ کرب و بلا کا چاند
تو ہی بتا سکینہ کہ تیرے چچا کو ہم
ہاشم کا چاند لکھیں یا برج وفا کا چاند
ماہ عزا کے چاند کو دیکھا تو یوں ہوا
آنکھوں میں آ گیا مری اشک عزا کا چاند
گریہ کناں ہے غم میں کسی بے کفن کے وہ
ہے سوگوار اب بھی کسی بے ردا کا چاند
پوری نہ ہوگی چشم تمنا کی آرزو
بالوں کے ہے حجاب میں شرم و حیا کا چاند
اے چاند دیکھ اپنے ستاروں کے ساتھ ساتھ
نیزوں کے آسمان پہ ہے کربلا کا چاند
یہ کربلا ہے نور کا محور زمین پر
اس میں چھپا ہے خامس آل عبا کا چاند
محکمؔ عزائے سبط پیمبر کے چرخ پر
چمکے گا حشر تک مری فکر رسا کا چاند
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.