اک ایسا درد کا چشمہ بہا گئے ہیں حسینؓ
اک ایسا درد کا چشمہ بہا گئے ہیں حسینؓ
ہماری آنکھوں کو دریا بنا گئے ہیں حسینؓ
کوئی تو حر کی طرح نکلے شب کے خیمے سے
مجھے ہی صبح کا تارہ بنا گئے ہیں حسینؓ
کسی بھی نور کا مسلک سے کیا تعلق ہے
چراغ ہر کسی گھر میں جلا گئے ہیں حسینؓ
ہمارے اشکوں کی معراج ہے عزا داری
ان آنسوؤں کو بھی جینا سکھا گئے ہیں حسینؓ
اداس لمحوں کی تاریکیوں سے باہر آ
ترے نصیب کو حر جگمگا گئے ہیں حسینؓ
سپاہ شام میں دہشت سی چھائی ہے شاربؔ
سروں سے اپنے جو مقتل سجا گئے ہیں حسینؓ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.