aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "गुलाब"
نازکی اس کے لب کی کیا کہئےپنکھڑی اک گلاب کی سی ہے
میں چاہتا تھا کہ اس کو گلاب پیش کروںوہ خود گلاب تھا اس کو گلاب کیا دیتا
بری سرشت نہ بدلی جگہ بدلنے سےچمن میں آ کے بھی کانٹا گلاب ہو نہ سکا
بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلابکہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے
عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاںگلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیں
سنو کہ اب ہم گلاب دیں گے گلاب لیں گےمحبتوں میں کوئی خسارہ نہیں چلے گا
نئے دور کے نئے خواب ہیں نئے موسموں کے گلاب ہیںیہ محبتوں کے چراغ ہیں انہیں نفرتوں کی ہوا نہ دے
آخر کو روح توڑ ہی دے گی حصار جسمکب تک اسیر خوشبو رہے گی گلاب میں
کہاں چراغ جلائیں کہاں گلاب رکھیںچھتیں تو ملتی ہیں لیکن مکاں نہیں ملتا
جو دے رہے ہو زمیں کو وہی زمیں دے گیببول بوئے تو کیسے گلاب نکلے گا
پھولوں کی سیج پر ذرا آرام کیا کیااس گلبدن پہ نقش اٹھ آئے گلاب کے
اسے کسی سے محبت نہ تھی مگر اس نےگلاب توڑ کے دنیا کو شک میں ڈال دیا
ایک میں نے ہی اگائے نہیں خوابوں کے گلابتو بھی اس جرم میں شامل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
وہ خار خار ہے شاخ گلاب کی مانندمیں زخم زخم ہوں پھر بھی گلے لگاؤں اسے
ترے بدن کی مہک کو گلاب سے تشبیہکہ جیسے کوئی دکھائے چراغ سورج کو
کسی کے لمس کی تاثیر ہے کہ برسوں بعدمری کتابوں میں اب بھی گلاب جاگتے ہیں
انورؔ مری نظر کو یہ کس کی نظر لگیگوبھی کا پھول مجھ کو لگے ہے گلاب کا
اب عطر بھی ملو تو تکلف کی بو کہاںوہ دن ہوا ہوئے جو پسینہ گلاب تھا
دن میں آنے لگے ہیں خواب مجھےاس نے بھیجا ہے اک گلاب مجھے
گلدان میں گلاب کی کلیاں مہک اٹھیںکرسی نے اس کو دیکھ کے آغوش وا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books