aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जनाज़े"
جو رات دن مرے مرنے کی کر رہے تھے دعاوہ رو رہے ہیں جنازے میں ہچکیاں لے کر
مرے خدا مجھے تھوڑی سی زندگی دے دےاداس میرے جنازے سے جا رہا ہے کوئی
روح گھبرائی ہوئی پھرتی ہے میری لاش پرکیا جنازے پر میرے خط کا جواب آنے کو ہے
کون سا درد اتر آیا ہے تحریروں میںسارے الفاظ جنازے کی طرح لگتے ہیں
جنازے والو نہ چپکے قدم بڑھائے چلواسی کا کوچہ ہے ٹک کرتے ہائے ہائے چلو
جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہےصاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے
وقت کی لاش پہ رونے کو جگر ہے کس کاکس جنازے کو لیے اہل نظر آتے ہیں
چل ساتھ کہ حسرت دل مرحوم سے نکلےعاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
کرسی ہے تمہارا یہ جنازہ تو نہیں ہےکچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے
ہوئے مر کے ہم جو رسوا ہوئے کیوں نہ غرق دریانہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا
صبح لے جاتے ہیں ہم اپنا جنازہ گھر سےشام کو پھر اسے کاندھوں پہ اٹھا لاتے ہیں
مری نماز جنازہ پڑھی ہے غیروں نےمرے تھے جن کے لیے وہ رہے وضو کرتے
جناب کیفؔ یہ دلی ہے میرؔ و غالبؔ کییہاں کسی کی طرف داریاں نہیں چلتیں
کہا میں نے مرتا ہوں تم پر تو بولےنکلتے نہ دیکھا جنازہ کسی کا
سچ ہے اس ایک پردے میں چھپتے ہیں لاکھ عیبیعنی جناب شیخ کی داڑھی دراز ہے
جنازہ روک کر میرا وہ اس انداز سے بولےگلی ہم نے کہی تھی تم تو دنیا چھوڑے جاتے ہو
شب کو مرا جنازہ جائے گا یوں نکل کررہ جائیں گے سحر کو دشمن بھی ہاتھ مل کر
کہیں فطرت بدل سکتی ہے ناموں کے بدلنے سےجناب شیخ کو میں برہمن کہہ دوں تو کیا ہوگا
وہ جس کو پڑھتا نہیں کوئی بولتے سب ہیںجناب میرؔ بھی کیسی زبان چھوڑ گئے
کس کو سمجھانے لگے آپ جناب ناصحمیں تو ناداں ہوں مگر آپ تو نادان نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books