aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hove.n"
تیری ہی ذات سے تو ہے وابستہ یہ طلسمہم ہوویں پھر کہاں کے اگر ہم میں تو نہ ہو
ہوا ہے ہند کے سبزوں کا عاشقنہ ہوویں آبروؔ کے کیوں ہرے بخت
کفر و اسلام کی کچھ قید نہیں اے آتشؔشیخ ہو یا کہ برہمن ہو پر انساں ہووے
آئینہ کبھی قابل دیدار نہ ہووےگر خاک کے ساتھ اس کو سروکار نہ ہووے
کبھی ایسا بھی ہووے ہے روتے روتےجگر تھام کر مسکرانا پڑے ہے
بدلا ترے ستم کا کوئی تجھ سے کیا کرےاپنا ہی تو فریفتہ ہووے خدا کرے
قیامت ہے کہ ہووے مدعی کا ہم سفر غالبؔوہ کافر جو خدا کو بھی نہ سونپا جائے ہے مجھ سے
کس طرح تجھ سے ملاقات میسر ہووےیہ دعا گو ترا نے زور نہ زر رکھتا ہے
بادشاہت دو جہاں کی بھی جو ہووے مجھ کوتیرے کوچے کی گدائی سے نہ کھو دے مجھ کو
بت پرستی جس سے ہووے حق پرستی اے ظفرؔکیا کہوں تجھ سے کہ وہ طرز پرستش اور ہے
حسن اور عشق کا مذکور نہ ہووے جب تکمجھ کو بھاتا نہیں سننا کسی افسانے کا
جھوٹا کبھی نہ جھوٹا ہووےجھوٹے کے آگے سچا رووے
مزا آب بقا کا جان جاناںترا بوسہ لیا ہووے سو جانے
ازل سے برسے ہے پاکیزگی فلک سے یہاںنمایاں ہووے ہے پھر شکل بہن میں وہ یہاں
مجھ سا عاشق آپ سا معشوق تب ہووے نصیبجب خدا اک دوسرا ارض و سما پیدا کرے
غم کے پیچھو راست کہتے ہیں کہ شادی ہووے ہےحضرت رمضاں گئے تشریف لے اب عید ہے
اے مسلمانو بڑا کافر ہے وہجو نہ ہووے زلف گیراں کا مطیع
نہ ہووے کیوں کے گردوں پہ صدا دل کی بلند اپنیہماری آہ ہے ڈنکا دمامے کے بجانے کا
نکتہ دانان رفتہ کی نہ کہوبات وہ ہے جو ہووے اب کی بات
کم مت گنو یہ بخت سیاہوں کا رنگ زردسونا وہی جو ہووے کسوٹی کسا ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books