aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rut"
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئیاک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
کوئی شے دل کو بہلاتی نہیں ہےپریشانی کی رت جاتی نہیں ہے
موسم زرد میں ایک دل کو بچاؤں کیسےایسی رت میں تو گھنے پیڑ بھی جھڑ جاتے ہیں
ریت بھی اپنی رت بھی اپنیدل رسم دنیا کیا جانے
خزاں کی رت ہے جنم دن ہے اور دھواں اور پھولہوا بکھیر گئی موم بتیاں اور پھول
فضا اداس ہے رت مضمحل ہے میں چپ ہوںجو ہو سکے تو چلا آ کسی کی خاطر تو
ممکن ہے یہی دل کے ملانے کا سبب ہوی رت جو ہمیں ہاتھ ملانے نہیں دیتی
اتنی سردی ہے کہ میں بانہوں کی حرارت مانگوںرت یہ موزوں ہے کہاں گھر سے نکلنے کے لیے
ابھی تو اچھی لگے گی کچھ دن جدائی کی رتابھی ہمارے لیے یہ سب کچھ نیا نیا ہے
رنگ جن کا سبز ہے وہ کب گریں گے پیڑ سےدھوپ کی رت زرد پتے ہی اڑا لے جائے گی
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
او پچھلی رت کے ساتھیاب کے برس میں تنہا ہوں
رت بدلی تو زمیں کے چہرے کا غازہ بھی بدلارنگ مگر خود آسمان نے بدلے کیسے کیسے
اک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کےاب تک رکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے
سوچتا ہوں کہ اس کی یاد آخراب کسے رات بھر جگاتی ہے
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تراکچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا
کب ٹھہرے گا درد اے دل کب رات بسر ہوگیسنتے تھے وہ آئیں گے سنتے تھے سحر ہوگی
رات تو وقت کی پابند ہے ڈھل جائے گیدیکھنا یہ ہے چراغوں کا سفر کتنا ہے
وہ کوئی دوست تھا اچھے دنوں کاجو پچھلی رات سے یاد آ رہا ہے
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books