aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تسبیح"
یہ کس کا تصور ہے یہ کس کا فسانا ہےجو اشک ہے آنکھوں میں تسبیح کا دانا ہے
اپنی تسبیح رہنے دے زاہددانہ دانہ شمار کون کرے
نہ کر تقلید اے جبریل میرے جذب و مستی کیتن آساں عرشیوں کو ذکر و تسبیح و طواف اولیٰ
یہ پیاری پیاری چڑیاں پھرتی ہیں جو چہکتیقدرت نے تیری ان کو تسبیح خواں بنایا
تو نے جس شخص کو مارا تھا سمجھ کر کافراس کی مٹھی سے تو تسبیح کے دانے نکلے
بیاں کیا کیجیے بیداد کاوش ہائے مژگاں کاکہ ہر یک قطرۂ خوں دانہ ہے تسبیح مرجاں کا
بلائے جاں ہیں یہ تسبیح اور زنار کے پھندےدل حق بیں کو ہم اس قید سے آزاد کرتے ہیں
پرو تار پلک میں دانۂ اشککہ تسبیح سلیمانی یہی ہے
دیں دے کے گیا کفر کے بھی کام سے عاشقتسبیح کے ساتھ اس نے تو زنار بھی چھوڑا
اے شیخ اگر کفر سے اسلام جدا ہےپس چاہیے تسبیح میں زنار نہ ہوتا
لے لے کے تیرا نام ان آنکھوں نے رات بھرتسبیح انتظار کے دانے بنائے ہیں
یہاں تسبیح کا حلقہ وہاں زنار کا پھندااسیری لازمی ہے مذہب شیخ و برہمن میں
زہد گردیدن ہے گرد خانہ ہائے منعماںدانۂ تسبیح سے میں مہرہ در ششدر ہوا
کفر کچھ چاہیے اسلام کی رونق کے لیےحسن زنار ہے تسبیح سلیمانی کا
کہیں سلاسل تسبیح اور کہیں زناربچھے ہیں دام بہت مدعا کے رستے میں
ذکر اسمائے الٰہی کا ہے فیضان کہ ابدم الجھتا ہے نہ تسبیح نفس ٹوٹتی ہے
میں فکر راز ہستی کا پرستارمری تسبیح کے دانے زمانے
ہے وہ بے وحدت کہ جو سمجھے ہے کفر و دیں میں فرقرکھتی ہے تسبیح رشتہ تار سے زنار کے
گر پیشوائے خلق ہے زاہد تو کیا ہواتسبیح کا امام نہیں ہے شمار میں
سرخی پاں دیکھ لے زاہد جو دنداں پر ترےاٹھ کھڑا ہو ہاتھ سے تسبیح مرجاں چھوڑ کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books