aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خموش"
وہی اک خموش نغمہ ہے شکیلؔ جان ہستیجو زبان پر نہ آئے جو کلام تک نہ پہنچے
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیںیہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
ظلمت کدے میں میرے شب غم کا جوش ہےاک شمع ہے دلیل سحر سو خموش ہے
خموش لب ہیں جھکی ہیں پلکیں دلوں میں الفت نئی نئی ہےابھی تکلف ہے گفتگو میں ابھی محبت نئی نئی ہے
خموش اے دل! ، بھري محفل ميں چلانا نہيں اچھا ادب پہلا قرينہ ہے محبت کے قرينوں ميں
آج تو وہ بھی کچھ خموش سا تھامیں نے بھی اس سے کوئی بات نہ کی
ہے نجد میں سکوت ہواؤں کو کیا ہوالیلائیں ہیں خموش دوانے کدھر گئے
ترا چڑھا ہوا دریا سمجھ میں آتا ہےترے خموش کنارے نہیں سمجھتا ہوں
بساط بزم الٹ کر کہاں گیا ساقیفضا خموش، سبو چپ، اداس پیمانے
خموشی سے ادا ہو رسم دوریکوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
ترجمان راز ہوں یہ بھی کام ہے مرااس لب خموش نے مجھ سے جو کہا کہوں
کسی کے آنے پہ ایسے ہلچل ہوئی ہے مجھ میںخموش جنگل میں جیسے بندوق چل گئی ہو
ایک سرود روشنی نیمۂ شب کا خواب تھاایک خموش تیرگی سانحہ آشنا بھی تھی
بزم میں اس کے روبرو کیوں نہ خموش بیٹھیےاس کی تو خامشی میں بھی ہے یہی مدعا کہ یوں
شام ہوئے خوش باش یہاں کے میرے پاس آ جاتے ہیںمیرے بجھنے کا نظارہ کرنے آ جاتے ہوں گے
کس کو معلوم ہے ہنگامۂ فردا کا مقاممسجد و مکتب و مے خانہ ہیں مدت سے خموش
پرائی آگ مرا گھر جلا رہی ہے سو ابخموش رہنا نہیں غل مچانا بنتا ہے
تم اس خموش طبیعت پہ طنز مت کرناوہ سوچتا ہے بہت اور بولتا کم ہے
شہادتیں مرے حق میں تمام جاتی تھیںمگر خموش تھے منصف نظیر ایسی تھی
دل توڑ کے خموش نظاروں کا کیا ملاشبنم کا یہ سوال ہے اور چاند رات ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books