aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "زکي"
حسن سے عرض شوق نہ کرنا حسن کو زک پہنچانا ہےہم نے عرض شوق نہ کر کے حسن کو زک پہنچائی ہے
یہ اکثر تلخ کامی سی رہی کیامحبت زک اٹھا کر آئی تھی کیا
ہے لبوں پر نفس زنی کی دکاںیاوہ گوئی ہے بس معاش اپنی
خوں بہاتا ہوا زنجیر زنی کرتا ہواکوئی پاگل ہے جو بے حال ہوا ہے مجھ میں
شاید کہ فصل سنگ زنی کچھ قریب ہےوہ کھیلنے کو برف کے گالے تو دے گیا
عمر بھر سنگ زنی کرتے رہے اہل وطنیہ الگ بات کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ
بے زری کا نہ کر گلا غافلرہ تسلی کہ یوں مقدر تھا
اسی نے سہل کیے مجھ پہ زندگی کے عذابوہ عہد سنگ زنی تھا کہ دور تیغ اجل
ایک بے نام سی چاہت کے سوا کچھ بھی نہیںزندگی تیری محبت کے سوا کچھ بھی نہیں
تیری نظر کے اشاروں کی بات کون کرےزمیں پہ رہ کے ستاروں کی بات کون کرے
شاگرد طرز خندہ زنی میں ہے گل ترااستاد عندلیب ہیں سوز و فغاں میں ہم
مسلسل پوش کی چابک زنی سےمری آشفتگی جاتی نہیں ہے
ہاں کبھی دل سے گزرتا تھا جلوس خواہشآج اسی طرح کی اک نعرہ زنی یاد آئی
زک اسی سے بہت پہنچتی ہےجو مرا خیر خواہ ہوتا ہے
دل نے الفت سے زک اٹھائیآنکھوں دیکھا رلا رہی ہے
میرے سینے سے ذرا کان لگا کر دیکھوسانس چلتی ہے کہ زنجیر زنی ہوتی ہے
خلق کی سنگ زنی میری خطاؤں کا صلہتم تو معصوم ہو تم دور ذرا ہو جانا
خلق کی سنگ زنی کا ہے یہ کوثرؔ احسانتہ میں جس کے گئے سب حسن و قبح دب میرے
کاغذ کی ناؤ ہوں جسے تنکا ڈبو سکےیوں بھی نہیں کہ آپ سے یہ بھی نہ ہو سکے
صداے ماتم دل سن کے خوش وہ ہوتے ہیںنوائے سینہ زنی ہے کہ شادیانۂ عشق
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books