aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سیاست"
پھولوں کا بکھرنا تو مقدر ہی تھا لیکنکچھ اس میں ہواؤں کی سیاست بھی بہت تھی
مصلحت آمیز ہوتے ہیں سیاست کے قدمتو نہ سمجھے گا سیاست تو ابھی نادان ہے
دل ہی تو ہے سیاست درباں سے ڈر گیامیں اور جاؤں در سے ترے بن صدا کیے
مصلحت کہیے اسے یا کہ سیاست کہیےچیل کوؤں کو بھی شاہین کہا ہے میں نے
اس کو مذہب کہو یا سیاست کہوخودکشی کا ہنر تم سکھا تو چلے
جس کو تم چاہو کوئی اور نہ چاہے اس کواس کو کہتے ہیں محبت میں سیاست کرنا
لا کر برہمنوں کو سياست کے پيچ ميں زناريوں کو دير کہن سے نکال دو
عشق جس سے نہ ہو سکا اس نےشاعری میں عجب سیاست کی
بخشی ہیں ہم کو عشق نے وہ جرأتیں مجازؔڈرتے نہیں سیاست اہل جہاں سے ہم
جب سے وہ اہل سیاست میں ہوئے ہیں شاملکچھ عدو کے ہیں تو کچھ میرے طرف دار سے ہیں
کیوں بناتے ہو سیاست کو تم اپنا ہم سفرسب چلے جائیں گے لیکن کرسیاں رہ جائیں گی
سر کی بازار سیاست میں نہیں ہے قیمتسر پہ جب تاج نہیں ہے تو حکومت مت کر
عظمت ملک اس سیاست کےہاتھ نیلام ہو رہی ہے اب
ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیںمیرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
میں تو بھولا بھالا وسیمؔ اور وہ فن کار سیاست کااس کے جب گھٹنے کی باری آئی مجھ کو جوڑ لیا
غم گسار چہروں پر اعتبار مت کرناشہر میں سیاست کے دوست بھی شکاری ہے
بگڑے ہوئے تیور ہیں نو عمر سیاست کےبپھری ہوئی سانسیں ہیں نو مشق نظاموں کی
اور کچھ دیر یوں ہی جنگ سیاست مذہباور تھک جاؤ ابھی نیند کہاں آئے گی
وہ سیاست کا علاقہ ہے ادھر مت جاناآبرو کوچۂ بدنام میں بک جاتی ہے
جلال پادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہوجدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books