aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़ुमार"
قیامت یقیناً قریب آ گئی ہےخمارؔ اب تو مسجد میں جانے لگے ہیں
ہم توبہ کر کے مر گئے بے موت اے خمارؔتوہین مے کشی کا مزا ہم سے پوچھئے
نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھایوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں
خمارؔ بلا نوش تو اور توبہتجھے زاہدوں کی نظر لگ گئی ہے
اللہ جانے موت کہاں مر گئی خمارؔاب مجھ کو زندگی کی ضرورت نہیں رہی
یہ کیسا نشہ ہے میں کس عجب خمار میں ہوںتو آ کے جا بھی چکا ہے میں انتظار میں ہوں
عقل و دل اپنی اپنی کہیں جب خمارؔعقل کی سنئے دل کا کہا کیجیے
دیتے ہیں جنت حیات دہر کے بدلےنشہ بہ اندازۂ خمار نہیں ہے
حشر کا دن ابھی ہے دور خمارؔآپ کیوں زاہدوں میں جا بیٹھے
روشنی محدود ہو جن کی خمارؔان چراغوں کو بجھاتے جائیے
حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمارؔکیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا
بہاروں میں بھی مے سے پرہیز توبہخمارؔ آپ کافر ہوئے جا رہے ہیں
خمارؔ ان سے ترک تعلق بجامگر جیتے جی کیسے مر جاؤں میں
کہاں تو خمارؔ اور کہاں کفر توبہتجھے پارساؤں نے بہکا دیا ہے
مے کدے سے نکل کر جناب خمارؔکعبہ و دیر میں خاک اڑاتے رہے
بادل کی یہ گرج نہیں ابر بہار میںبرا رہا ہے کوئی شرابی خمار میں
خمار مے میں وہ چہرہ کچھ اور لگ رہا تھادم سحر جب خمار اترا تو میں نے دیکھا
ہوا نہ مجھ کو خمار آخر ان شرابوں کانظیرؔ آہ اسی روز کو میں روتا تھا
اپنی نظریں بکھیر دے ساقیمے بہ اندازۂ خمار نہیں
کیا کیا توقعات تھیں آہوں سے اے خمارؔیہ تیر بھی چلائے زمانے گزر گئے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books