aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "गुमनाम"
شمع جس آگ میں جلتی ہے نمائش کے لیےہم اسی آگ میں گمنام سے جل جاتے ہیں
خود کو جانا جدا زمانے سےآ گیا تھا مرے گمان میں کیا
کتنا اچھا تھا کہ ہم بھی جیا کرتے تھے فرازؔغیر معروف سے گمنام سے پہلے پہلے
جب زلف کی کالک میں گھل جائے کوئی راہیبدنام سہی لیکن گمنام نہیں ہوتا
تاریخ میں محل بھی ہے حاکم بھی تخت بھیگمنام جو ہوئے ہیں وہ لشکر تلاش کر
مجھ گمنام سے پوچھتے ہیں فرہاد و مجنوںعشق میں کتنا نام کمایا جا سکتا ہے
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دندیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
رہ طلب میں جو گمنام مر گئے ناصرؔمتاع درد انہی ساتھیوں کے نام کریں
یا شب کی سلطنت میں دن کا سفیر آیاغربت میں آ کے چمکا گمنام تھا وطن میں
میں ہوں وہ گمنام جب دفتر میں نام آیا مرارہ گیا بس منشی قدرت جگہ واں چھوڑ کر
بھیجتا رہتا ہے گم نام خطوں میں کچھ پھولاس قدر کس کو محبت ہے مری ذات کے ساتھ
مجھے تم شہرتوں کے درمیاں گمنام لکھ دیناجہاں دریا ملے بے آب میرا نام لکھ دینا
لوگ ہلال شام سے بڑھ کر پل میں ماہ تمام ہوئےہم ہر برج میں گھٹتے گھٹتے صبح تلک گمنام ہوئے
مجھے جو ڈھونڈھنا چاہے وہ ڈھونڈھ لے اعجازؔکہ اب میں کوچۂ گمنام چھوڑ آیا ہوں
کب سے پتھر کی چٹانوں میں ہوں گمنام و اسیردیوتاؤں کی طرح کوئی جگا دے مجھ کو
شہروں میں وہ گھٹن ہے اس دور میں کہ انساںگمنام جنگلوں کی پروائی چاہتا ہے
چھین لیتا ہے سکوں شہرت کا شوقاس لیے ہم رہ گئے گمنام سے
چھپے ہیں لاکھ حق کے مرحلے گم نام ہونٹوں پراسی کی بات چل جاتی ہے جس کا نام چلتا ہے
دونوں جانب سے پردہ داری ہےمیں ہوں گمنام بے نشاں تو ہے
ٹوٹے بکھرے ہوئے لمحے گویاایک گمنام غم کی سوغاتیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books