aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पदे"
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیںسو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہےآنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
شور پند ناصح نے زخم پر نمک چھڑکاآپ سے کوئی پوچھے تم نے کیا مزا پایا
کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیابات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا
جنون محبت میں پند عدو کیابھلا میں کسی کا برا چاہتا ہوں
غزل خوانی کو تو اس بزم میں آیا نہیں نادرؔتجھے یاں وعظ کہنا پند سود آمیز کرنا ہے
میں نے کہا کہ اور کوئی پند خوش گواراس نے کہا کہ خدمت پیر مغاں کرو
دل پند واعظاں سے ہوا ہے اثر پذیراس کو خراب صحبت بد ہم نے کر دیا
چھا گئے شیوۂ بیداد پہ دل کش نغمےمیں قفس میں ہوں کہ صیاد مرے دام میں ہے
وا اگر سمع رضا ہو تو کہوںایک پند مشفقانہ اور ہے
ذلیل ہوگا تو اک روز پند بے جا سےتجھے خراب کرے گی تری زباں ناصح
اس حوالے سے اسے پند شکیبائی ہوتیرے زخموں کی میاں اتنی تو گہرائی ہو
فراق یار جفائے شمانت اعداغم دل و ستم پند ناصحاں دیکھا
ہوتا ہے شیشۂ دل چور اس کی گفتگو سےیا رب یہ پند ناصح یا سنگ محتسب ہے
یہ تمہیں ہو کہ پڑے دغدغۂ حشر میں ہوفارغ البال ہے ایک ایک قلندر واعظ
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
اے محبت ترے انجام پہ رونا آیاجانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا
آگے آتی تھی حال دل پہ ہنسیاب کسی بات پر نہیں آتی
دام ہر موج میں ہے حلقۂ صد کام نہنگدیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہوتے تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books